رانا تنویر

ملک کا بیڑا غرق کرنے میں عدلیہ کا پہلا نمبر ہے۔ رانا تنویر

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا تنویر کا کہنا ہے کہ اگر صحیح تاریخ لکھی جائے تو ملک کا بیڑا غرق کرنے میں عدلیہ کا پہلا نمبر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر رانا تنویر نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کہتے ہیں فلاں ادارے نے ملک کا بیڑا غرق کیا، اگر صحیح تاریخ لکھی جائے تو عدلیہ کا پہلا نمبر ہوگا۔ معزز عدلیہ کو یاد کروانا چاہتے ہیں کہ اپنی تاریخ یاد کریں، آپ نے نظریہ ضرورت نکالا۔

رانا تنویر کا مزید کہنا تھا کہ جتنے جج صاحبان ہیں ان کو بخوبی جانتے ہیں، ثاقب نثار کے دور میں کیا ہوا آپ کے سامنے ہے، وہ خود پٹیشن ڈلواتے رہے۔ پانامہ کیس میں سسلین مافیا کی بات کی، انہوں نے ہمارے سارے سسٹم کے ساتھ کھلواڑ کیا۔ عمران خان کس قانون کی بات کرتا ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پانچ منٹ کے اندر وزیر اعظم ہاؤس چھوڑا۔ آئین کو ری رائٹ کیا گیا، آمروں کو آئین میں ترمیم کی اجازت کون دیتا رہا؟ کیا پارلیمنٹ نے یہ کام کیا؟۔ عمران خان اب کسی صورت وزیراعظم نہیں بن سکتے۔ پہلے بھی آپ نے جو چار سال لگائے تو ان کو سمجھ آ گئی اور باہر نکال دیا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے