پارلیمنٹ

تمام اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی وقت کرانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی اسمبلی میں تمام اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی وقت کرانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے قرارداد پیش کی۔ قرارداد کے مطابق یہ ایوان عدلیہ کی سیاسی معاملات میں مداخلت کو مسترد کرتا ہے، اور توقع کرتا ہے اعلی عدلیہ سیاسی معاملات میں مداخلت سے گریز کرے گی۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ یہ ایوان تمام اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی وقت کرانے کا مطالبہ کرتا ہے، دستوری، اجتماعی دانش کے معاملات کی سماعت عدالت عظمی کا فل کورٹ کرے۔ انتخابات سےمتعلق کیس میں چار تین کے تناسب سے فیصلے کی ایوان تائید کرتا ہے، یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ الیکشن کمیشن میں عدلیہ مداخلت نہ کرے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آئین کے تحت شفاف انتخابات کرانے کا پابند ہے، الیکشن کمیشن کے آئینی اختیارات میں مداخلت نہ کی جائے، الیکشن کمیشن کو صوابدید کے مطابق الیکشن کا انعقاد کرانے دیا جائے۔

قرارداد کے مطابق ملک میں معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے، تمام اسمبلیوں کے الیکشن بیک وقت غیرجانبدار نگراں حکومتوں کے تحت ہونے چاہئیں، بیک وقت انتخابات سے ہی حقیقی سیاسی استحکام کی طرف بڑھا جاسکتا ہے۔ قومی اسمبلی نے قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی، جس کے بعد سپیکر راجہ پرویز اشرف نے اجلاس کل دن 11 بجے تک ملتوی کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے