امتیاز شیخ

عمران خان کی ناپاک زبان سیاست سے آگے نکل چکی ہے۔ امتیاز شیخ

کراچی (پاک صحافت) امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ناپاک زبان اب سیاست اور سیاسی معاملات سے آگے نکل چکی ہے، اس کی زبان کو لگام دینے کا وقت آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر سندھ اور پیپلزپارٹی کے رہنما امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ 25 مٸ کو عمران خان کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔ اگلے لانگ مارچ کی کال سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط کردی ہے، تاریخ میں پہلی بار ایک سیاسی جماعت ”پرتشدد احتجاج “ کرنے کے لیے اعلیٰ عدالت سے تحفظ مانگ رہی ہے۔

امتیاز شیخ کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان ایک صوبے کے نوجوانوں کو ریاست اور اداروں پر حملہ کرنے کے لیے اکسا رہے ہیں، کوئی محب وطن ملک ٹوٹنے کی بات نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ناپاک زبان سیاست سے آگے نکل چکی ہے، اعلیٰ عدالتیں اور عسکری ادارے عمران خان اور سابق وزراء کے بیانات کا فوری نوٹس لیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے