آغا سراج درانی

پی ڈی ایم ہمیں دھمکانا بند کرے۔ آغا سراج درانی

کراچی (پاک صحافت) آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کو بنانے میں پیپلزپارٹی نے اہم کردار ادا کیا لیکن اب یہی پی ڈی ایم ہمیں دھمکا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو پیپلزپارٹی نے بنایا ہے اور اب اسے پی پی کے خلاف ہی استعمال کیا جارہا ہے۔ اتحاد میں کسی کو استعمال نہیں کرنا چاہئے لیکن ن لیگ والے ہمیں استعمال کررہے ہیں۔

رہنما پیپلزپارٹی آغا سراج درانی کا مزید کہنا ہے کہ سروے کرائیں پتا چل جائے گا کہ پیپلز پارٹی ملک کی بہت بڑی پارٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اتحاد میں ذاتی معاملات نہیں ہوتے، پی ڈی ایم ہمیں دھمکا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے