کورونا کیسز

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 39 اموات، کیسز کی شرح 1.90 فیصد تک آگئی

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں واضح کمی آگئی، این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ملیک میں نئے کیسز کی شرح 1.90 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 54 ہزار 647 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک ہزار 043 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے اور فعال کیسز کی تعداد 35 ہزار 809 ہوگئی ہے۔ جب کہ 2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوان کورونا مزید 39 مریض دم توڑ گئے۔

واضح رہے کہ ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 946,227 ہوگئی ہے جن میں سے 888,505 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 39 افراد کی زندگی کے چراغ بجھادیئے ہیں۔ اس طرح ملک میں اب تک کورونا وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 21 ہزار 913 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے