شرجیل میمن

نیب کی درخواست مسترد، پی پی رہنما شرجیل میمن کی اہلیہ کا نام ای سی ایل سے خارج

کراچی (پاک صحافت) سندھ ہائی کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و رکن سندھ اسمبلی شرجیل انعام میمن کی اہلیہ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم جاری کردیا۔ دوسری جانب صدف شرجیل کا نام بھی ای سی ایل سے نکالنے کا حکم صادر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں صدف شرجیل کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران وکیل صدف شرجیل کا کہنا تھا کہ ان کی موکلہ کو کاروبار اور بیٹی سے ملنے ملک سے باہر جانا پڑتا ہے لہذا نام ای سی ایل سے نکالا جائے جبکہ نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن اور فیملی پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ملزمہ کا نام ای سی ایل سے خارج کر دیا گیا تو خدشہ ہے وہ واپس نہیں آئیں گی۔ ذرائع کے مطابق نیب پراسیکیوٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ بیشتر ملزمان احتساب سے بھاگ رہے ہیں، ان کا ٹرائل بھی متاثر ہو گا۔ تاہم سندھ ہائیکورٹ نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد صدف شرجیل کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے