سراج الحق

پارلیمنٹ میں ہونے والی ہنگامہ آرائی میں ملوث ممبران قوم سے معافی مانگیں، سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے سیاستدانوں کی جانب سے پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کرنے پر انتہائی غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں ہونے والی ہنگامہ آرائی میں ملوث ممبران قوم سے معافی مانگیں، انہوں نے جمہوریت کو کمزور اور پارلیمنٹ کا نام  بدنام کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں یوتھ بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سربراہ  سراج الحق نے پارلیمنٹ کا ماحول خراب کرنے والے سیاستدانوں پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کے ہنگامے نے بجٹ کی مجموعی شکل کو دھندلا دیا ہے، ایسی حرکات سے کمزور جمہوریت مزید کمزور ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پارلیمنٹ میں ہونے والی ہنگامہ آرائی میں ملوث ممبران سے قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اجلاس کے دوران ملک میں بڑھتی مہنگائی سے متعلق انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا جن عوام کاسب کچھ کھاگیا، وفاقی بجٹ سود خوروں اور سرمایہ داروں کو ہی مضبوط کرےگا۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایس پی آر

ڈی آئی خان میں 8 کسٹمز اہلکاروں کی شہادت، سینئر فوجی کمانڈرز کی شہدا کے اہلخانہ سے تعزیت

راولپنڈی (پاک صحافت) شہداء کی بے مثال قربانی کے اعتراف میں پاک فوج کے سینئر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے