شہباز شریف

ملک میں مہنگائی کا ایسا طوفان ہے جو رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا ایسا طوفان ہے جو رکنےکا نام ہی نہیں لے رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ  ملک میں بڑھتی مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے  ملک میں بڑھتی مہنگائی سے متعلق جاری بیان میں پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت میں کمزوری ہے، جبکہ مہنگائی نے  ہر طرف تباہی مچا دی ہے، مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ جب ہم نے میثاق معیشت کی بات کی تھی تو مذاق اڑایا گیا، اب ہمیں ملک کو معاشی میدان میں مضبوط بنانا ہوگا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں دنیا میں اب فوجی جنگیں نہیں معاشی جنگیں لڑی جا رہی ہیں، آج معاشی سطح پر بھی ملک کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سعودیہ پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے انتہائی موزوں سمجھتا ہے، سعودی نائب وزیرِ سرمایہ کاری

اسلام آباد (پاک صحافت) سعودی نائب وزیرِ سرمایہ کاری ابراہیم بن یوسف المبارک کا کہنا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے