شوکت ترین

حکومت کے بروقت اقدامات نہ کرنے سے ملک میں گیس کا بحران آیا، شوکت ترین کا اعتراف

اسلام آباد (پاک صحافت) شوکت ترین نے حکومتی نااہلی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے بروقت اقدامات نہ کرنے کے نتیجے میں ملک بھر میں گیس بحران پیدا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ شوکت ترین نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ گیس کے جو کارگو لینے چاہیے تھے وہ نہیں لیے لیکن اب وقت گزر گیا اور اب عالمی سطح پر مہنگی گیس مل رہی ہے۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ دسمبر جنوری میں عالمی سطح پر گیس کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

مشیر خزانہ شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ ہماری مقامی گیس سپلائیز بھی گر رہی ہیں، معیشت کو جو دھچکا لگا ہے وہ تو لگا ہے، گیس مہنگی ہے لیکن لے تو رہے ہیں، عالمی مارکیٹ میں جو قیمتیں ہیں ان کا کسی کو پتہ نہیں تھا۔ یاد رہے کہ گیس کے ملکی ذخائر اختتام پذیر ہونے کو ہیں جبکہ پاک ایران اور تاپی گیس پائپ لائن منصوبے سست روی کا شکار ہيں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے