نیئر بخاری

ذوالفقار بھٹو نے عوام کو اقتدار میں شراکت دار بنایا۔ نیئر بخاری

اسلام آباد (پاک صحافت) نیئر بخاری کا کہنا ہے کہ بھٹو نے عوام کو اقتدار میں شراکت دار بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پیپلز پارٹی نیئر بخاری نے پاکستان پیپلز پارٹی وکلاء فورم کے زیر اہتمام راولپنڈی میں یومِ تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کا کردار پاکستان بننے سے قبل بھی موجود تھا لیکن بھٹو کی جماعت اسٹیبلشمنٹ مخالف جماعت تھی۔

نیئر بخاری کا مزید کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے 4 اصولوں پر پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی، وہ چار اصول اسلام ہمارا دین ہے، جمہوریت ہماری سیاست ہے، سوشلزم ہماری معیشت ہے اور عوام طاقت کا سر چشمہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایوب خان کے خلاف تحریک راولپنڈی سے شروع ہوئی تھی۔ یوم تاسیس کی تقریب میں پیپلز وکلا فورم کے وکلا اور مرکزی جنرل سیکرٹری شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے