ملک قاسم خان نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا

پشاور (پاک صحافت) سابق صوبائی مشیر جیل خانہ جات ملک قاسم خان نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ ملک قاسم آج پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملک قاسم آج پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کریں گے۔ خیال رہے کہ کرک سے تعلق رکھنے والے ملک قاسم خان سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے مشیر رہے ہیں اور وہ 2013 میں آزاد حیثیت سے الیکشن جیت کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ سابق صوبائی مشیر ملک قاسم خان کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعے کی پُرزور مذمت کرتا ہوں، مزید وقت اس طرح کی پارٹی میں نہیں گزار سکتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جو کہتے ہیں وہ نہیں کرتے اور جو نہیں کہتے وہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے