فتح ون

مقامی طور پر تیار کردہ گائیڈڈ راکٹ سسٹم فتح ون کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی (پاک صحافت) پاکستان نے مقامی طور پر تیار کردہ گائیڈڈ راکٹ سسٹم فتح ون کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ جس کے بعد ملکی دفاع مزید مضبوط ہوگیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے آج مقامی طور پر تیار کردہ فتح ون (گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم) کا کامیاب آزمائشی تجربہ کیا جو روایتی جنگی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جس کے بعد پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہتھیاروں کا نظام پاک فوج کو دشمن کی سرزمین پر مزید اندر تک ہدف کی درستگی کی صلاحیت فراہم کرے گا۔ دوسری جانب وزیراعظم، صدر مملکت، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی اسٹاف نے کامیاب تجربے پر تمام افسران اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارتی رہنماؤں کے پاکستان مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے