پی ٹی آئی

سابق وزیر سمیت دو اہم شخصیات کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) سابق صوبائی وزیر انصر مجید نیازی اور سابق رکن پنجاب اسمبلی عامر عنایت شہانی نے پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر انصر مجید نیازی نے اپنے ویڈیو میں پیغام میں پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا، اس موقع پر ان کاکہنا تھا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے، اس افسوسناک واقعات کے بعد تحریک انصاف میں رہنے کا کوئی جواز نہیں بچتا، فی الحال سیاسی مستقبل کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

سابق ایم پی اے عامر عنایت شہانی نے بھی پی ٹی آئی سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا، عامر عنایت شہانی بھکر سے ممبر صوبائی اسمبلی منتخب تھے، اپنے ویڈیو پیغام میں ان کاکہنا تھا کہ وہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، اس طرح کے واقعات سے ریاست کو نقصان ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے