پی ٹی آئی

سردار محمد خان لغاری کا پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان

ڈی جی خان (پاک صحافت) پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گرگئی، این اے 192 ڈی جی خان سے سردار محمد خان لغاری بھی ساتھ چھوڑ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سردار محمد خان لغاری نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے فوجی تنصیبات پر حملے اور شہداء کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اعلان کیا کہ وہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے ریاست مخالف بیانیہ کے ساتھ مزید نہیں چل سکتے۔

سردار محمد خان لغاری نے مزید اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک و قوم کی بہتری کے لیے اور اپنے حلقے کی عوام کیلئے سیاست میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی وجہ سے پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

یاد رہے کہ سردار محمد خان لغاری نے 2018 کا الیکشن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر لڑا تھا اور اپنے مدمقابل شہباز شریف کو ہرایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے