ملازمین

حکومت نے سرکاری محکمے سے دو ہزار ملازمین کو فارغ کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی حکومت نے سرکاری محکمے میں ڈیوٹی انجام دینے والے دو ہزار ملازمین کو فارغ کردیا ہے۔ جس کے بعد تمام ملازمین سراپا احتجاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں محکمہ سوئی گیس کے مختلف دفاتر میں بحال ہونے والے دو ہزار ملازمین  کو فارغ کردیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے پی پی حکومت کی جانب سے بحالی کو کالعدم قرار دیا تھا جس کے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

17اگست کو سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بحال ہونے والے 72 اداروں کے ملازمین سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے برطرف ملازمین کی بحالی کو آرڈیننس ایکٹ 2010 کے تحت کالعدم قرار دے دیا تھا جس کے بعد آج یہ خبر آئی ہے کہ محکمہ سوئی گیس نے اپنے محکمے سے دو ہزار ملازمین فارغ کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے