مصطفی کمال

مصطفی کمال کیجانب سے پی ایس پی کو ایم کیو ایم میں ضم کرنے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے پی ایس پی کو ایم کیو ایم میں ضم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مصطفی کمال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج تاریخی دن ہے، آج نہ سمجھ میں آنے والے فیصلے ہونے جارہے ہیں، الطاف حسین سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں تھی، جو کچھ بٹتا تھا، سب کو ملتا تھا۔ روزانہ پاکستان کی ریاست اور پاکستان کی فوج کو گالی دی جارہی تھی، کراچی کو را کے تسلط سے اس لیے آزاد نہیں کروایا کہ آصف زرداری کا اس پر تسلط ہو۔

مصطفی کمال کا مزید کہنا تھا کہ آج مصطفی کمال اور اس کے ساتھی ایک اور ہجرت کررہے ہیں، یہ ہجرت پی ایس پی سے ایم کیو ایم کی طرف ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کا ارادہ ہے کہ بلاول کو وزیراعظم پاکستان بنائیں، بلاول کو وزیراعظم بنانا ہے تو کراچی کو ساتھ لے کر چلنا پڑے گا، پاکستان چلانے والوں سے گزارش ہے کہ اب کراچی کے لوگوں کے دکھوں کا مداوا کرنے کا وقت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے