شہباز شریف بلاول

شہباز شریف اور بلاول بھٹو کا ٹیلیفونک رابطہ

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف اور بلاول بھٹو کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ جس میں دونوں رہنماوں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال اور عالمی حالات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو فون کیا ہے۔ اس دوران دونوں رہنماوں نے ایک دوسرے کو عید فطر کی مبارک باد پیش کی ہے۔ دوران گفتگو ملک کی موجودہ صورت حال سمیت عالمی حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

بلاول بھٹو نے ٹیلی فونک رابطہ کرنے پر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور حمزہ شہباز کو بھی عید کی مبارک باد دی ہے۔ دونوں رہنماوں نے عنقریب حکومت کے خلاف نئی حکمت عملی تیار کرکے احتجاجی جلسے کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے