بلاول بھٹو امریکی سفیر

وزیرخارجہ بلاول بھٹو سے امریکی سفیر کی ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ایک اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے جنیوا کانفرنس میں امریکا کے اضافی 10 کروڑ ڈالر امداد کے اعلان کو سراہا۔ ملاقات میں پاکستانیوں کے لیے ویزا انٹرویو سے متعلق سہولتوں پر بھی گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ویزا سہولتوں سے متعلق امریکی وزیر خارجہ سے تفصیلی بات ہوئی ہے، اس اقدام سے ناصرف ویزا لینے کا عمل تیز ہوگا بلکہ عوامی رابطہ بڑھے گا۔ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے پاکستانی عوام کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے