مریم اورنگزیب

مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز تقاریر اور جرائم تشویش کا باعث ہیں۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر اور جرائم بڑھتی ہوئی تشویش کا باعث ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے او آئی سی وزراء اطلاعات کانفرنس کے 12 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ سوشل میڈیا کا دور آنے کے بعد پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے کے لئے او آئی سی نے نمایاں کوششیں کی ہیں، ہمیں سچائی پر مبنی خبروں کے ذریعے جعلی خبروں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ہم ذرائع ابلاغ اور پبلک پالیسی پر او آئی سی ایکشن پروگرام 2025ء کے ساتھ اپنی بھرپور وابستگی کا اعادہ کرتے ہیں، اس ضمن میں ہم او آئی سی کے رکن ممالک کی استعداد کار میں اضافہ اور بہترین طریقے استعمال میں لانے کے پختہ عزم پر بھی کاربند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوششوں کے باوجود ہندوستان میں بے گناہوں کا قتل، منصوبہ بندی کے تحت فرقہ وارانہ فسادات اور الیکٹرانک و سوشل میڈیا میں اسلام کی منفی تصویر کشی میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، ہمیں اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لئے اپنی کوششوں کو تیز کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

سعودی سرمایہ کاروں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان آنے والے سعودی تجارتی وفد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے