شہباز شریف

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان اور ملکی مفادات کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ شہبازشریف

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان اور ملکی مفادات کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے جوہری پروگرام کے معمار کی وفات ایک قومی صدمہ ہے۔ حکومت قومی سوگ کا اعلان کرے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تمام زندگی پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں صرف ہوئی، پاکستان اور قوم ہمیشہ ان کی احسان مند رہے گی۔ ان کی زندگی پاکستان سے محبت کی کہانی ہے، انہوں نے مادی مفادات کے بجائے پاکستان کے لئے کام کرنا پسند کیا۔ اللہ تعالیٰ پاکستان کے لئے ان کی خدمات کو توشہ آخرت بنا دے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرنامزد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے