شان شاہد

عمر شریف نے مشکل اور تاریک وقت میں ہنسایا تاکہ ہم اپنی پریشانیوں کو بھول سکیں، شان شاہد

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار شان شاہد نے پاکستان کے نامور کامیڈین عمر شریف کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ عمر شریف نے ہمیں تاریک وقت میں ہنسایا تاکہ ہم اپنی پریشانیوں کو بھول سکیں۔ خیال رہے کہ شان شاہد نے مرحوم عمر شریف کے لئے دعائے مغفرت بھی کی۔

تفصیلات کے مطابق  اداکار شان شاہد  نے اپنے ٹوئٹ میں عمر شریف کی شاندار شخصیت کی تعریف کرتے ہوئے عمر شریف کی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’آپ نے ہمیں مشکل اور تاریک وقت میں ہنسایا تاکہ ہم اپنی پریشانیوں کو بھول سکیں۔‘ انہوں نے مزید لکھا کہ ’اللّہ آپ کے لیے جنت کے راستے کو اس خوشی کی روشنی سے روشن کرے جو آپ نے ہماری زندگیوں میں بھری۔‘

واضح رہے کہ شان شاہد نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ’یہ پاکستان کیلئے بہت بڑا نقصان ہے۔‘ خیال رہے کہ اداکار عمر شریف 4 روز سے جرمنی کے اسپتال میں داخل تھے ، انہیں کراچی سے واشنگٹن علاج کیلئے پہنچایا جارہا تھا لیکن ناساز طبیعت کے باعث انہیں جرمنی کے اسپتال میں ہی داخل کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ کی دھوم

(پاک صحافت) پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے