احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے ایک اور مرکزی رہنما کورونا وائرس میں مبتلا

لاہور (پاک صحافت) کورونا وائرس اس وقت ملک بھر میں تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے جبکہ اب مسلم لیگ ن کے ایک اور مرکزی رہنما کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے ایک بار پھر کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد میں نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے۔

رہنما ن لیگ احسن اقبال نے شہریوں سے اپنی جلد صحت یابی کی دعا کی درخواست کرتے ہوئے عوام سے اپیل بھی کی کہ ماسک پہنیں اور کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کریں۔ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے احسن اقبال کی جلد صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے