شیاؤمی چارجر

شیاؤمی کی جانب سے 8 منٹ میں 100 فیصد بیٹری چارج کرنے والی ٹیکنالوجی تیار

بیجنگ (پاک  صحافت) اسمارٹ فون بنانے والی  چین کی مقبول ترین ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی نے 8 منٹ میں 100 فیصد اسمارٹ فون  کی بیٹری چارج کرنے والی ٹیکنالوجی متعارف کر دی ہے۔ دوسری جانب کمپنی کی جانب سے نئی ٹیکنالوجی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے چارجر کی نمائش بھی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیاؤمی نے 8 منٹ جیسے مختصر دورانیے میں اسمارٹ فون بیٹری چارج کرنے والے 200 واٹ کا چارجر تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ خیال رہے کہ دو سال قبل چینی کمپنی کی جانب سے چارجنگ کے لیے 100 واٹ ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے تحت متعارف کروائی گئی ٹیکنالوجی17 منٹ میں اسمارٹ فون چار ج کردیتی ہے۔

واضح رہے کہ سماجی رابطے کی مقبول ترین سائٹ ٹوئٹر پر شیاؤمی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں4000 ایم اے ایچ بیٹری کے ایم آئی 11 پرو کو 2000 واٹ کے چارجر سے چارج کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو 44 سیکنڈ میں اسمارٹ فون بیٹری کو 10 فیصد، 3 منٹ میں 50 فیصد اور 8 منٹ میں 100 فیصد چارج کردیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک بہت کارآمد فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے