شاہد خاقان عباسی

مسلم لیگ ن کی پانچ سالہ حکومت پر ایک بھی کرپشن کا کیس نہ بن سکا۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے دور میں کرپشن کے بے شمار کیسز سامنے آچکے ہیں لیکن مسلم لیگ ن کے پانچ سالہ حکومت میں ایک بھی کرپشن کا کیس نہ بن سکا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت میں کرپشن کی اتنی داستانیں ہیں، دس سال بھی مقدمات چلتے رہیں ناکافی ہیں۔ ملک کا اربوں روپیہ ضائع کیا گیا۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ہم تو ہر پیشی پر عدالت آتے ہیں، کہتے ہیں کہ کیمرے لگائیں۔ نیب خود کہتا ہے کہ ہم نے کوئی کرپشن نہیں پکڑی، کوئی سیاست دان نہیں پکڑا۔ نیب اور ایف آئی اے 5 برسوں میں کوئی کیس نہیں بنا سکے۔ کون سا محکمہ نہیں جس میں کرپشن نہیں۔ ادویات اسکینڈل چینی، گندم سمیت درجنوں اسکینڈلز ہیں۔ جو لوگ اربوں روپے کھا گئے ان سے بھی حساب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کرپشن میں دنیا کے 16 ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یہ رفتار رہی تو عمران خان کی حکومت دنیا کی نمبر ون کرپٹ حکومت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم سے پاک سعودی سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے جنرل سیکرٹری کی ملاقات

ریاض (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف سے مشیر شاہی دربار اور جنرل سیکرٹری سعودی پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے