مصطفی کمال

پاکستان اب کسی تجربے کا متحمل نہیں ہو سکتا، مصطفی کمال

کراچی (پاک صحافت) سابق میئر کراچی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان اب کسی تجربے کا متحمل نہیں ہو سکتا، پاکستان میں الیکشن لڑا نہیں، خریدا جاتا ہے۔ن کا کہنا ہے کہ مردم شماری کے لحاظ سے حلقہ بندیوں کے بعد الیکشن ہونا چاہیے، الیکشن میں ایک روز کی بھی تاخیر نہیں ہونی چاہیے، ہم بھی کہتے ہیں الیکشن تاخیر کا شکار نہیں ہونے چاہئیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق میئر کراچی مصطفیٰ کمال نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران الیکشن سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرانی مردم شماری پر الیکشن کا مطالبہ کرنے والے کون لوگ ہیں؟ ان لوگوں کو شرم آنی چاہیے کہ جو حلقہ بندیوں کے بغیر الیکشن کا کہہ رہے ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے مطالبہ کیا کہ حلقہ بندیوں کے عمل کو تیز کیا جائے، اُن کا کہنا تھا کہ کراچی کے بہت سے علاقوں میں مردم شماری کا عملہ گیا ہی نہیں، 73 لاکھ لوگوں کو گنے بغیر مردم شماری کا عمل مکمل کیا جا رہا تھا۔

واضح رہے کہ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان میں بجلی کا بحران پیدا ہو گیا ہے، دہشت گردی کے بعد سب سے زیادہ نقصان بجلی کی چوری کا ہے، جو بجلی کی چوری کر رہا ہے اسے نہیں پکڑا جا رہا۔ اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس شہر کا پانی چوری کر کے ہمیں بیچا جا رہا ہے، سیاسی حکومتوں نے اپنے سسٹم بنا رکھے ہیں، ایس بی سی اے اور کے ڈی اے کا سسٹم بریک ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے