پولیس

دہشتگردوں کا پولیس وین پر دستی بم سے حملہ، تین اہلکار زخمی

ڈی آئی خان (پاک صحافت) دہشت گردوں نے انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس وین پر دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم ملزمان نے انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس وین پر موسی زئی کے قریب فائرنگ کی اور دستی بم پھینکے۔ پولیس کے مطابق دہشتگردوں کے حملے میں 3 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ کوئیک رسپانس فورس فوری طور پر موقع پر پہنچی جس کے بعد سکیورٹی فورسز اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں زخمی پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور جنگل کی طرف فرار ہوگئے ہیں جن کا تعاقب کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے