مریم نواز

مریم نواز رواں ماہ سندھ کا اہم دورہ کریں گی

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز عام انتخابات کے تناظر میں پیپلز پارٹی کے گڑھ سندھ کو فتح کرنے نکلیں گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز متوقع طور پر کراچی اور حیدرآباد جائیں گی، سندھ کی اہم سیاسی شخصیات مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کیلئے گرین سگنل دے چکی ہیں۔ ان کے دورہ سندھ کے دوران نئے صوبائی عہدے داران کا اعلان کی بھی شنید ہے۔

ذرائع کے مطابق دورے سے قبل صوبے میں (ن) لیگی کارکنان کو متحرک بھی کیا جا رہا ہے۔ مریم نواز سندھ کی سیاست میں سرگرم سیاسی جماعتوں سے بھی رابطے میں ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل لیگی رہنما طلال چوہدری نے کراچی کے دورے کے دوران بیان دیا تھا کہ شہر قائد کو ایک شہباز شریف کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

یوسف رضا گیلانی

چیئرمین سینیٹ کی رفح میں اسرائیلی فوج کی حالیہ دراندازی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے رفح میں اسرائیلی فوج کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے