احسن اقبال

عمران خان کی انا، حسد اور نفسیاتی کیفیت ملک کو تباہ کررہی ہے۔ احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان کی انا، حسد اور نفسیاتی کیفیت اس وقت ملک کو تباہ و برباد کررہی ہے۔ کسی نفسیاتی ڈاکٹر کے ساتھ وزیراعظم کا معائنہ کروانا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ملک میں امن و امان کی صورت حال دوبارہ خراب ہورہی ہے۔ جس کی وجہ سے حکومت کو سوشل میڈیا بند کرنا پڑا۔ جبکہ حکومت شریف خاندان کے گھر مسمار کرنے میں مصروف ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان وزیراعظم کے عہدے کے لئے فٹ نہیں ہیں کیونکہ وہ اہلیت اور صلاحیت نہیں رکھتے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں ماہرین نفسیات کی ایک ٹیم تشکیل دی جائے جو عمران خان کا نفسیاتی معائنہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے