فیصل سبزواری

مردم شماری میں جان بوجھ کر غلطیاں کی گئی ہیں۔ فیصل سبزواری

کراچی (پاک صحافت) فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ کراچی کو پسماندہ رکھنے کے لئے مردم شماری میں جان بوجھ کر غلط اعداد و شمار جاری کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما سینیٹر فیصل سبزواری نے سیو کراچی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے اپنے کاغذات کے مطابق جہاں ایک آدمی نہیں رہتا وہاں 300 ووٹ ہیں۔ نئی مردم شماری کا اعلان کروا چکے ہیں، وقت سے پہلے مردم شماری کی جائے۔

رہنما ایم کیو ایم فیصل سبزواری کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ سال کارپوریٹ پاکستان گروپ کے چارٹر آف کراچی سے سو فیصد اتفاق کرتے ہیں، چارٹر آف کراچی میں ضلعی حکومتوں کی حمایت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ضلعی حکومت کے بجائے لوکل باڈی کا قانون دیا، سیوریج اور سڑکوں کی مرمت کا اختیار صوبائی محکمہ بلدیات کے پاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کوئی سیاسی لیڈر یا ٹولہ فوج پر حملہ کرے، دھمکیاں دے، پروپیگنڈا کرے، اس سے بات نہیں ہو گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

(پاک صحافت) پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے