نواز شریف

مذاکرات ملک کیلئے کیے لیکن مخالفین کی گارنٹی دینے والا کوئی نہیں۔ نواز شریف

لندن (پاک صحافت) نواز شریف کا کہنا ہے کہ ایک ہی روز الیکشن کے حوالے سے تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات ملک و قوم کے لئے کیے لیکن ان کی گارنٹی دینے والا ہی کوئی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات ملک و قوم کے لئے کیے لیکن دوسری طرف ذاتی مفادات، ملک و اداروں کو بدنام کرنے کی جنگ اور ملک کو جنہوں نے ساڑھے تین سال نقصان پہنچایا ان کی گارنٹی دینے والا ہی کوئی نہیں۔

نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے ملک و قوم کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کرے۔ جو ہم نے دن رات محنت کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا وہ ساڑھے تین سالوں میں ملک و عوام دشمنوں نے ترقی کو تباہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام ان کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ کچھ ایسے لوگ ہوتے ہیں جن کو ترقی ہضم نہیں ہوتی، عوام کو ایسے افراد سے بچنا ہوگا اور ہمیں صرف ملک و قوم کا سوچنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے