عائشہ عمر

معروف پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر کا جلد شادی کرنے اور ماں بننے کی خواہش کا اظہار

کراچی (پاک صحافت) پاکستانی معروف، سینئر ماڈل و اداکارہ عائشہ عمر نے شادی اور ماں بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ ایک انٹرویو کے دوران اُنہوں نے بتایا کہ میں نے کیریئر میں بہت ساری ناکامیاں اور کامیابیاں دیکھی ہیں اور اب میں اچھے مقام اور پر سکون زندگی گزار رہی ہوں، خدا کا شکر ہے کہ مجھے کوئی ڈپریشن یا پریشانی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق عائشہ عمر نے مزید کہا کہ اب میں بطور ماں زندگی گزارنا چاہتی ہوں اور میں چاہتی ہوں کہ میری شادی جَلد ہوجائے اور میرے  ہاں بچے بھی ہوں۔ اداکارہ نے بتایا کہ جہاں وہ شادی کرکے ماں بننا چاہتی ہیں، وہیں ان کی یہ خواہش بھی ہے کہ وہ دو بچوں کو گود بھی لیں گی۔ انٹرویو کے دوران عائشہ عمر نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا یہ واضح نہیں کیا کہ اُنہوں نے شادی کے لیے کوئی شخص پسند کر رکھا ہے یا نہیں اور نہ ہی انہوں نے شادی کے وقت سے متعلق کوئی بات کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عائشہ عمر ماضی میں شادی سے متعلق بات کر چکی ہیں، اُن کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہفی الحال اِنہیں شادی کی ضرورت نہیں، جب ہوگی تو وہ شادی کرلیں گی۔ عائشہ عمر نے انٹرویو کے دوران کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ کروائے گئے بولڈ فوٹوشوٹ پر بھی بات کی، اُن کا کہنا تھا کہ اُن کے فوٹوشوٹ پر بھارتی میڈیا نے تنازع کھڑا کیا تھا، بھارتی میڈیا کو ان کے فوٹوشوٹ کی سمجھ نہیں آئی تھی اور وہاں کے میڈیا نے ہی ان کی تصاویر کو ایڈٹ کرکے ان کا اسکینڈل بنانے کی کوشش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

عمران عباس کا حاسدین سے پریشان مداحوں کو دلچسپ مشورہ

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے حاسدین سے پریشان لوگوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے