مریم نواز

مخالفین نے نوازشریف کیخلاف ظلم و انتقام کی ہر حد پار کرلی

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کے مخالفین نے ان کے خلاف ظلم و انتقام کی ہر حد پار کرلی ہے، جس کی سزا انہیں ضرور ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخالفین کی اس سے بڑی سزا کیا ہوگی کہ وہ نواز شریف کو پھر ملکی سیاسی نقشہ ترتیب دیتے دیکھ رہے ہیں۔ نوازشریف کا سیاسی مستقبل روشن ہے۔

نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف کے مخالفین نے ان کے خلاف ظلم و انتقام کی ہر حد پار کرلی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مخالفین نے انہیں مٹانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ لیکن اللہ تعالی کے فضل و کرم سے نواز شریف کے خلاف ہونے والی ہر سازش ناکام ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے