حمزہ شہباز

نوازشریف 21 اکتوبر کو ملک کو مشکل سے نکالنے کا روڈ میپ دیں گے۔ حمزہ شہباز

قصور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو ملک کو مشکل سے نکالنے کا روڈ میپ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے قصور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 21 اکتوبر کو صرف نوازشریف کا استقبال نہیں کرنا ملکی ترقی کا استقبال بھی کرنا ہے۔ ہم نے ملک کی نئی صبح کے آغاز کا استقبال کرنا ہے، نواز شریف نے پہلے بھی قوم کی خدمت کی ہے۔ قوم سے کہتا ہوں آنکھیں کھول کر ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرنا۔ عمران خان کے دور حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ طے کرکے خلاف ورزی کی گئی، شہبازشریف معاہدے کو استوار نہ کرتے تو ملک دیوالیہ ہو جاتا، ملک دیوالیہ ہو جاتا تو وہ حالات ہوتےجن کا تصور نہیں کرسکتے۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے پاکستان میں موٹرویز بنوائیں، دوسرے ممالک کے لوگ آکر موٹر ویز کی تعریف کرتے تھے، آج ملک میں موٹرویز کا جال بن چکا ہے، نوازشریف کی قیادت میں نوجوانوں کا مستقبل روشن ہوگا۔ ن لیگ نے جھوٹے وعدے نہیں کیے، کام کرکے دکھایا ہے، ملک میں 20 ،20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ تھی، نوازشریف نے ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج ڈالر کی قیمت 278 روپے ہے، نوازشریف کے دور میں ڈالر 105 روپے کا تھا، نوازشریف دور میں بجلی کا یونٹ 7 روپے کا تھا، مفت بجلی سے متعلق ہمارے منصوبے کو چلنے نہیں دیا گیا۔ 9 مئی کو ہمارے شہداء کے مجسموں کو گرایا گیا، جناح ہاؤس کو آگ لگائی گئی، دفاعی تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے