سرفراز اور حفیط

حفیظ اور سرفراز کی بیان بازی، پی سی بی نے دونوں کھلاڑیوں کو خبردار کردیا

لاہور (پاک صحافت) پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ اور سرفراز احمد کی بیان بازی کے معاملے کو رفع دفعہ کرانے کے لئے دونوں کھلاڑیوں کو خبردار کر دیا۔ بورڈ ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ اور پی سی بی عہدیداران نے محمد حفیظ اور سرفراز احمد کی سوشل میڈیا پر ہونے والی بحث پر ناگواری کا اظہار کیا اور دونوں کھلاڑیوں کو واضح پیغام دیا کہ بیانات کے زریعے خود کو تنازعات میں نہ ڈالیں۔ خیال رہے کہ کہ کرکٹ بورڈ کی جانب سے واضح پیغام کے بعد قومی ٹیم کے منیجر نے دونوں کھلاڑیوں سے رابطہ کیا اور ان کے درمیان چلنے والی بحث کو رفع دفع کرایا۔

تفصیلات کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سوشل میڈیا پر بحث کا اس وقت آغاز ہوا جب محمد حفیظ نے ایک ٹوئٹ کے زریعے محمد رضوان کو یادگار سینچری بنانے پر مبارکباد دیتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میں سینچری بنانے پر رضوان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ، آپ چمکتا ہوا ستار ہ ہیں ، حیران کن بات ہے کہ آپ کو کب تک یہ ثابت کرنے کی ضرورت ہے کہ آپ پاکستان میں تمام فارمیٹس کی کرکٹ میں نمبر ون وکٹ کیپر بیٹسمین ہیں ،میں صرف پوچھ رہاہوں ۔

واضح رہے کہ محمد حفیظ کے بیان پر قومی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد نے سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ حفیظ بھائی صاحب، امتیاز احمد سے لیکر محمد رضوان تک جتنے بھی وکٹ کیپر پاکستان کے لیے کھیلے سب نمبر ون ہیں اور سب کو عزت ملنی چاہیے۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہم محمد رضوان کے پیچھے کھڑے ہیں اور خواہش ہےکہ وہ پاکستان کے لیے کئی مزید اچھی اننگز کھیلے۔ انہوں  نے مزید کہا کہ اور آئندہ بھی جس کوپاکستان کے لیے موقع ملے گا وہ نمبر ون ہی ہو گا، ہمیں ایک پروفیشنل کرکٹر سے جس نے پاکستان کے لیے بہت سے میچز کھیلے ہیں اس سے صرف مثبت چیزوں کی توقع ہے۔

خیال رہے کہ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان بیان بازی کو روکنے کے لئے  ٹیم مینجمنٹ نےمحمد حفیظ اور سرفراز احمد سے بیانات کےمعاملے پرگفتگو کی اور کرکٹرز کو بیانات کے ذریعے تنازعات میں نہ پڑنے کی ہدایت کی۔ذرائع پی سی بی کا کہنا ہےکہ ٹیم مینجمنٹ نےکرکٹرز سے بات کرکے معاملہ رفع دفع کرا دیا، پی سی بی عہدیدار ان بیانات پر ناخوش تھے۔واضح رہے کہ ٹیم میں پروفیسر کے نام سے مشہور محمد حفیظ اس وقت ٹیم سے باہر ہے جبکہ سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد ٹیم میں شامل ہین مگر فائنل الیون کا حصہ نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیر اعظم پاکستان نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے