مسلم لیگ ن

انتخابات میں کامیابی یقینی بنانے کیلئے مسلم لیگ (ن) کا ملکی سیاست میں بڑا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) انتخابات میں کامیابی یقینی بنانے کیلئے مسلم لیگ (ن) نے ملکی سیاست میں بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے الیکٹیبلز کو پارٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سروے کے مطابق (ن) لیگ کو پنجاب کی قومی اسمبلی کی 141 جنرل نشستوں میں سے 90 کے قریب نشستیں ملنے کا امکان ہے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے الیکٹیبلز کو پارٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ سروے کے نتائج کی بنیاد پر کیا ہے۔

قائد مسلم لیگ (ن) نوازشریف کی خواہش ہے کہ پنجاب کی 141 نشستوں میں سے کم از کم 120 نشستیں حاصل کی جائیں، اس کیلئے نوازشریف نے رانا ثناءاللہ کو اہم ٹاسک سونپ دیا ہے، نوازشریف نے کہا ہے کہ جتنے بھی ناراض ارکان ہیں انہیں ہر صورت منایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے