ناصر حسین شاہ

لسانیت کے نام پر اپنی جیبیں بھرنے والوں کو عوام مسترد کرچکی ہے۔ ناصر حسین شاہ

کراچی (پاک صحافت) ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ لسانیت کے نام پر اپنی جیبیں بھرنے والوں کو کراچی کی عوام مسترد کرچکی ہے۔ اب اردو بولنے والوں کی آڑ میں بدامنی پھیلنے نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے وفاق میں دو وزارتوں کے بدلے مردم شماری کے معاملے پر سودا بازی کی ہے۔ اگر ان کے دل میں کراچی کے لئے درد ہے تو وہ اپنی وزارتوں سے مستعفی ہوجائیں۔

پیپلزپارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ الطاف حسین سے ترک تعلق کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کو ان کی سوچ سے بھی دوری اختیار کرنا ہوگی۔ اب وہ دور گزر چکا جب لسانیت کے نام پر کراچی کے شہریوں کو بے وقوف بنایا جارہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے معاملے پر پیپلزپارٹی کا موقف واضح ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے