رانا ثناءاللہ

انتخابات اکتوبر 2023 میں ہوں گے اور الیکشن مہم کو نواز شریف لیڈ کریں گے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عام انتخابات اکتوبر 2023 میں ہوں گے اور الیکشن مہم کو نواز شریف لیڈ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثناءاللہ نے پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں (ن) لیگ پنجاب میں اکثریت حاصل کرے گی جب کہ ابھی جو بھی اسمبلی ٹوٹی ہم وہاں سے الیکشن لڑ کر کامیاب ہوں گے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے خلاف جھوٹے کیسز تھے جو ختم ہوگئے، عمران خان کے خلاف جو حقیقی کیسز ہیں وہ لازمی بنیں گے، مسلم لیگ (ن) 2023 کا الیکشن بھرپور طریقے سے لڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت ہے، نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، انہوں نے ہمیشہ ملک و قوم کی بہتری کو پیش نظر رکھا اور ان کے دور میں ملکی معیشت تیزی سے ترقی کررہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے