انتخابات

آج پوری دنیا کی نگاہ ایران کے انتخابات پر مرکوز ہے ، اب تک بدامنی کا ایک بھی واقعہ سامنے نہیں آیا

تہران {پاک صحافت} صدر روحانی نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات ملک کا سب سے اہم انتخابات ہیں اور آج پوری دنیا ایران کے انتخابات کو دیکھ رہی ہے۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے جمعہ کے روز تیرہویں صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ کے بعد کہا کہ عوام بخوبی جانتے ہیں کہ یہ انتخابات اپنے مستقبل اور تقدیر اور اسلامی جمہوریہ نظام کے لئے کتنا اہم ہے۔ صدارتی انتخابات کو ملک کا اہم ترین انتخاب قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ امیدواروں کی نامزدگی کے مرحلے سے پہلے کی پریشانیوں پر توجہ نہ دیں اور پولنگ اسٹیشنوں میں شرکت کرکے ان کے خیال میں امیدوار کو بڑی تعداد میں ووٹ دیں۔

ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں تیرہویں صدارتی انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا آغاز آج صبح سات بجے سے ہوگیا ہے۔ جسمیں مراجع کرام و علماء اور طلاب بھرپور طریقے سے حصہ لے رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق،پولنگ کا آغاز ہوتے ہی مراجع کرام سمیت علمائے کرام و طلاب اور حکمران نے پولنگ اسٹیشنز پہنچ کر اپنے اپنے ووٹ کاسٹ کئے۔

صدر روحانی نے بغیر کسی تاخیر کے انتخابات کے بروقت انعقاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ کی پیش کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پورے ملک میں بدامنی کا ایک بھی واقعہ نہیں ہوا ہے اور یہ بہت قیمتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام انتخابی مراکز میں صحت کے رہنما اصولوں پر عمل کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مصری تجزیہ نگار

ایران جنگ نہیں چاہتا، اس نے ڈیٹرنس پیدا کیا۔ مصری تجزیہ کار

(پاک صحافت) ایک مصری تجزیہ نگار نے اسرائیلی حکومت کے خلاف ایران کی تعزیری کارروائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے