مولانا فضل الرحمن

امریکہ کو ہمارے ایٹمی اثاثوں پر بات کرنے کا کوئی حق نہیں۔ مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ امریکہ کو ہمارے ایٹمی اثاثوں پر بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کون ہوتا ہے ہمارے ایٹمی اثاثوں پر بات کرنے والا، ہم نے ایٹمی قوت پاکستان کی ریاست کے دفاع کے لیے حاصل کی ہے، کسی پر جارحیت کے لیے نہیں۔ سیاست اقتدار تک رسائی کے لیے چالاکیوں کا نام نہیں ہے، سیاست ایک مقدس فریضہ ہے، قرآن و سنت کے منافی قانون باقی نہیں رہ سکتا۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے اسرائیل اور بھارت سے پیسے لیے، ثابت ہوگیا عمران خان نے غیرملکی فنڈنگ لی، ایک چور بیرونی فنڈنگ لے کر ہضم کرگیا، ایک شخص اپنے خلاف فیصلہ آنے پر اداروں کو برا بھلا کہتا ہے، دوسروں کو چور کہنے والا خود سب سے بڑا چور ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے بھارت، اسرائیل اور امریکہ سے پیسہ لیا اور ہڑپ کرگئے، آپ نے پیسے ہڑپ کیے یہ ہم نے الزام نہیں لگایا ادارے نے ثابت کیا۔ اب الیکشن کمیشن کو گالیاں مل رہی ہیں، اگر الیکشن کمیشن آر ٹی ایس بند کر کے آپ کو کامیابی دلائے تو الیکشن کمیشن ٹھیک ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے