راجہ ریاض

فیصل واوڈا نے عمران خان کا گھناونا چہرہ بے نقاب کردیا۔ راجہ ریاض

فیصل آباد (پاک صحافت) راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا نے عمران خان کا گھناونا چہرہ بے نقاب کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان بچوں سے حلف لے رہا ہے کہ مرنے کے لیے تیار ہو جاو، سب سے بڑی غلطی کی تھی جو اس کا ساتھ دیا، جس جس نے اس کا چہرہ دیکھ لیا ہے وہ اس کو چھوڑ رہا ہے۔

راجہ ریاض کا مزید کہنا تھا کہ اہم ادارے نے مہر لگا دی کہ عمران کرپٹ شخص ہے، عمران رات کو پاوں کو ہاتھ لگاتا ہے اور صبح گریبان پکڑنے کو آتا ہے۔ عمران نے سائفر پر کھیلنے کی کوشش کی، جو ان بچوں اور بچیوں کو گمراہ کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک کا ہمدرد نہیں ہے، اس میں بہت زیادہ غرور اور تکبر ہے، نوجوانوں کو گمراہ کرکے لاشیں گرانا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے