یوسف رضا گیلانی

فوجی املاک پر حملہ ملک پر حملے کے مترادف ہے۔ یوسف رضا گیلانی

لاہور (پاک صحافت) یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ فوجی املاک پر حملہ ملک پر حملے کے مترادف ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلاول ہاؤس لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مزید کئی لوگ رابطے میں ہیں ان کا بیک گراؤنڈ دیکھ کر شمولیت کا فیصلہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ساتھ بجٹ کے بعد اسمبلیوں کی تحلیل پر اتفاق ہوگیا تھا لیکن وہ پھر چودہ مئی کے الیکشن پر بضد ہوگئے۔ فوجی املاک پر حملہ ملک پر حملے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی کو مائنس کرنے کے حق میں نہیں ، مذاکرات کی حامی ہے۔ سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ ختم ہونے چاہئیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جمہوری پارٹی ہے، سی ای سی میٹنگ اور اتحادیوں سے مل کر باہمی مشاورت سے فیصلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے