اسحاق ڈار

صبر سے ملک کو معاشی مشکلات سے نکال کر ترقی کی راہ پرگامزن کریں گے۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ صبر سے ملک کو معاشی مشکلات سے نکال کر ترقی کی راہ پرگامزن کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے وفد سے نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ کیلئے تجاویز پر ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک جس مشکل وقت سے گزر رہا ہے حکومت تمام شراکت داروں کے ساتھ مل کر مسائل پر قابو پائے گی، ہماری نیت نیک ہے اور ہماری کوشش عبادت سے کم نہیں ہے۔ 2017 میں ٹیک آف کرتی معیشت کو گزشتہ چار برسوں میں نقصان پہنچایا گیا۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ ہماری معیشت 24ویں نمبر سے 47 پوزیشن پر چلی گئی، سیلاب اور معاشی مشکلات نے ہماری معیشت کو بہت نقصان پہنچایا ہے تاہم الحمدللہ ہماری ٹیم بہترین کام کررہی ہے، ٹھنڈی ہوائیں اور بہتری آرہی ہے، خوردنی تیل اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو ہفتوں کے دوران دوبار کمی کی گئی ہے۔ پہلے اوپن مارکیٹ نہیں ہوتی تھی اورسارے پیسے سٹیٹ بینک میں جاتے تھے مگر 1998 کے دھماکوں کے بعد ہم نے کیش فلو کے مسائل سے نمٹنے کیلئے طریقہ کار وضع کیا۔

انہوں نے کہا کہ 2013 میں بھی ہماری معیشت کو مشکلات کا سامنا تھا، ہمارے پاس اس وقت بھی زرمبادلہ کے ذخائر کم تھے اور ملک کے دیوالیہ ہونے کی باتیں ہورہی تھی مگر اس وقت بھی ہماری ٹیم نے تاجروں اور کاروباری برادری کے تعاون سے مشکلات پر قابو پالیا تھا۔ ہم نے اس چیلنج سے گھبرانا نہیں ہے، پاکستان بھنور سے نکل آئے گا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ایک تماشا لگا ہوا تھا کہ ملک دیوالیہ ہو کر سری لنکا بنے گا، ملک ڈیفالٹ ہوگا اور نہ ہی سری لنکا بنے گا، پاکستان میں بہت لچک اور استعداد ہے، پاکستان پر قرضہ ہے مگر 2 سے 3 ہزار ٹریلین کے اثاثے بھی ہیں، صرف گیس پائپ لائن کی قیمت 30 سے لیکر 40 ارب ڈالر سے زیادہ ہے، میرا ایمان ہے کہ ملک نے دوبارہ ٹیک آف کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے