خورشید شاہ

فوج ٹھیک کہہ رہی ہے ہر ادارہ اپنی اپنی ذمہ داریاں سنبھالے۔ خورشید شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ فوج ٹھیک کہہ رہی ہے اور سیاستدان بھی یہی کہتے تھے کہ ہر ادارہ اپنی اپنی ذمہ داریاں سنبھالے۔ اب اس سے بھی عمران خان سو استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعی ان کو گھسیٹنا نہیں چاہیے اور نہ ہی کھینچنا چاہیے کہ تم یہ ہو تم یہ ہو، ادارے تب ہی تباہ ہوئے ہیں جب ہم نے انہیں گھسیٹنا شروع کیا ہے، یہ اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں یہ بھی ملک کی بڑی خدمت ہے۔

وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ چشمہ سے 67ہزار کیوسک پانی گڈو کو جاتا ہے، گڈو پر پانی 34 سے 35 ہزار کیوسک ہے جبکہ بیچ میں 50 فیصد پانی کہاں غائب ہوتا ہے۔ ہائی پاور کمیٹی گڈو سکھر بیراج پر جائے گی کہ کتنا پانی ہے، لوگ کہتے ہیں کہ تونسہ سے گڈو کے بیچ 10 سے 15ہزار ٹیوب ویل لگے ہوئے ہیں اور 20 سے 25 ہزار چوری بیچ میں ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے