عامر میر

صحت کارڈ کی سہولت 2015 میں نوازشریف کے دور میں متعارف کروائی گئی تھی۔ عامر میر

لاہور (پاک صحافت) عامر میر کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ کی سہولت 2015 میں نوازشریف کے دور میں متعارف کروائی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی دور میں صحت کارڈ کی سہولت صرف اور صرف غریبوں کیلئے تھی لیکن ٹیریان کے ابو نے یہ سہولت سب کیلئے کردی تھی۔ ہر غریب امیر اس سے علاج کروارہا تھا، جس کے بعد ایک مافیا بن چکا تھا۔

عامر میر کا مزید کہنا تھا کہ ایک ایک پرائیویٹ ہسپتال کا بل کروڑوں روپے بن گیا۔ لوگ صحت کارڈ پر ارب پتی بن گئے کیوںکہ بلا ضرورت اسٹنٹ ڈالے گئے، اتنے اسٹنٹ ڈالے گئے کہ پاکستان میں اسسٹنٹ ہی ختم ہوگئے تھے۔ ہمیں باہر سے امپورٹ کرنے پڑے، پرائیویٹ سیکٹر میں اس کا بڑا غلط استعمال ہورہا تھا۔

صحافیوں کے سوالوں کے جواب مین ان کا کہنا تھا کہ ان کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں وہ یہ سب صرف اور صرف خدمت کیلئے کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے