مسلم لیگ ن

ن لیگ کے مخالف دھڑوں میں صلح ہوگئی

لاہور (پاک صحافت) جہلم اور سرگودھا میں ن لیگ کے مخالف دھڑوں میں صلح ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدواروں کے حق میں دیگر دھڑے دستبردار ہوگئے ہیں۔ راجا مطلوب مہدی، راجا طالب مہدی جہلم سے فرخ الطاف کے حق میں دستبردار ہوئے۔ شہباز شریف سے ملاقات میں راجا مطلوب اور راجا طالب نے باضابطہ اعلان کیا۔

سرگودھا میں حامد حمید، ڈاکٹر لیاقت کے حق میں دستبردار ہوئے۔ شہباز شریف نے پارٹی نظم و ضبط کی پاسداری پر رہنماﺅں کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ آپ پر فخر ہے، آپ نے پارٹی اور قیادت کو عزت دی۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم سب نے متحد ہو کر عوام کو مہنگائی سے نجات دلانی ہے، پاکستان کی معاشی بحالی اور خودانحصاری اصل چیلنج ہیں، ہمیں مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بدحالی کے مسائل سے لڑنا ہے۔

پارٹی رہنماوں نے قیادت کے اعتماد اور حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے