فواد چوہدری

فواد چوہدری کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد (پاک صحافت) تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص راجہ نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا ہے۔ اس سے قبل سماعت کے دوران عدالت نے فواد چودھری کو وکلاء اور خاندان سے ملاقات کی بھی اجازت دی ہے۔

ذرائع کے مطابق عدالت نے حکم دیا کہ 15 منٹ کیلئے پی ٹی آئی رہنما خاندان کے افراد اور وکلاء سے ملاقات کرلیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے حکم جاری کیا کہ فواد چوہدری کو پیر کے روز دوبارہ پیش کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے