خواجہ سعد رفیق

قانون بنانے کا حق پارلیمنٹ کو ہے، عدالت آئین کی تشریح کرسکتی ہے۔ خواجہ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ قانون بنانے کا حق پارلیمنٹ کو ہے، عدالت آئین کی تشریح کرسکتی ہے۔ قانون سب کے لئے ایک ہی ہونا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہوئی لیکن اس کے بعض لوگ تاحال نیوٹرل ہونے کو تیار نہیں، ہم چاہتے ہیں لڑائی جنگ میں نہ بدلے، اگر ہمیں دھکیل کر نکالا گیا تو الیکشن نہیں آئے گا۔ پراجیکٹ عمران خان 2011 میں لانچ کیا گیا اور اب 2022 آگیا ہے۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ آج بھی اداروں میں بیٹھے عمران خان پراجیکٹ کے سہولت کار آرام سے نہیں بیٹھے۔ 2018 میں ہمارے منڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا، ہماری قیادت کو جیلوں میں ٹھونسا گیا لیکن ہم نے ریڈ لائنز کراس نہیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو ہمیں جیلوں میں ڈال کر کیا ملا؟ آپ کو کونسی کرپشن ملی؟ 10 سال جمہوریت چلی، یہ چلتی جمہوریت کچھ لوگوں کو اچھی نہیں لگتی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے