شاہد خاقان عباسی

اگر اسٹیبلشمنٹ آئینی حدود سے تجاویز کرے گی تو مسائل پیدا ہوں گے۔ شاہد خاقان عباسی

پشاور (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اگر اسٹیبلشمنٹ آئینی حدود سے تجاویز کرے گی تو ملک میں مسائل پیدا ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ آئین کے دائرے میں رہے گی تو سر آنکھوں پر بٹھائیں گے، فوج اور دیگر ادارے سیاست پر اثرانداز ہوتے ہیں ایسی صورتحال میں ملک کے حالات بہتر نہیں ہوسکتے۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ کوئی جماعت یا ادارہ تنہا پاکستان کو مشکلات سے نہیں نکال سکتا، اس مقصد کے لیے سیاسی جماعتوں اور عدلیہ سمیت تمام اداروں کو مل کر بیٹھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تباہی کے ذمہ دار ہم سب ہیں، سیاست کا مقصد مسائل کو حل کرنا ہے، سیاست کو جھگڑا نہیں بنانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

رمضان پیکج سات ارب سے بڑھا کر 12 ارب روپے کر دیا، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ رمضان پیکج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے