اشنا شاہ

اداکارہ اشنا شاہ کا ملک میں رہنے والی اقلیتوں سے دلی ہمدردی کا اظہار

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ اشنا شاہ نے ملک میں رہنی والی اقلیتوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس وقت یوم آزادی منائیں گی جب پاکستان کے اقلیتوں کو ان کے معاشی، جسمانی اور مذہبی تحفظ کے ساتھ ساتھ ان سے کیے گیے سول لبرٹیز دینے کے عہد کو پورا کیا جائے گا، یہ وعدے ہی اس ملک کی بنیاد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ اوشنا شاہ نے پاکستان کے 75ویں یوم آزادی پر ملک میں بسنے والی اقلیتوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ خیال رہے کہ اداکارہ اشنا شاہ نے فوٹو شیئرنگ کی ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے لکھا کہ انسانوں کے بنائے گئے ظالمانہ قوانین جن کا ہدف اقلیتیں ہیں ان سے چھٹکارا حاصل کریں۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے اپنے پوسٹ میں مزید لکھا کہ ان لوگوں کی سرزنش کریں جو کہ اقلیتوں کو ہراساں کرتے ہیں یا ان کا دل دکھاتے اور ان کے کاروبار کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ خیال رہے کہ ان کی اس پوسٹ پر فینز اور شوبز کے ساتھی اداکاروں نے اپنے کمنٹس دیے ہیں جن میں انھوں نے اوشنا شاہ کے ریمارکس کو سپورٹ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

افتخار ٹھاکر مرحوم والدہ اور بہن کو یاد کرکے رو پڑے

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و کامیڈین افتخار ٹھاکر اپنی مرحوم والدہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے