عظمی بخاری

فردوس عاشق اور عثمان ڈار عادی مجرم اور مافیا کا حصہ ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان اور عثمان ڈار عادی مجرم اور پنجاب میں مافیا کا حصہ ہیں۔ ڈسکہ میں مافیا اور مجرموں کو بھرپور شکست ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان عظمی بخاری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسکہ ضمنی انتخاب میں ن لیگی امیدوار نوشین افتخار کا مقابلہ پنجاب کے سب سے بڑے گینگ سے ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کے اراکین اور نمائندوں کو مینڈیٹ کا لفظ استعمال کرنا مناسب نہیں۔ انہیں شرم آنی چاہئے کہ وہ اس لفظ کو استعمال کررہے ہیں۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ 19 فروری کا الیکشن متنازعہ بنانے میں دونوں حکومتی کارندوں کا اہم کردار ہے۔ ڈسکہ میں مسلم لیگ ن کے کیمپس پر ووٹرز کا رش لگا ہے۔ ن لیگ نے قوم سے کیا ہر وعدہ پورا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آرمی چیف

آرمی چیف سے امریکی کمانڈر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے